21 اکتوبر، 2022، 8:53 PM

پاکستانی شہر کراچی آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر

پاکستانی شہر کراچی آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر

ایئرکولٹی انڈیکس کی آلودہ شہروں کی فہرست میں شہر قائد جعمے کے روز دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ بلوچستان کی ریگستانی ہواؤں کے اثرات کے نتیجے میں جمعے کی صبح کراچی آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبررہا۔ائرکوالٹی انڈیکس کے مطابق فضاوں میں آلودہ ذرات کی مقدار 163 پر ٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی۔

آلودہ شہروں کی فہرست میں بیجنگ، چائنا 173 پر ٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ بھارتی دارالحکومت دہلی 161 پر ٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ آلودہ شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبررہا۔ درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت، 201 سے 300 درجے کی آلودگی انتہائی مضرصحت جب کہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

News ID 1912754

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha